میں 13 نومبر کو وائٹ ہاوس میں ترک صدر کا بےچینی سے منتظر ہوں:ٹرمپ

ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ  ترک صدر نے  البغدادی کی اہلیہ اور دیگر اہل خانہ کی گرفتاری کی خبر دی ہے  اور میں   13 نومبر کو وائٹ ہاوس میں ان سے ملاقات  کا  بے چینی سے منتظر ہوں

1301694
میں 13 نومبر کو وائٹ ہاوس میں ترک صدر کا بےچینی سے منتظر ہوں:ٹرمپ

 صدر رجب طیب ایردوان   نے امریکی ہم  منصب  ڈونالڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون  پر رابطہ کیا ہے۔

 اس بات چیت میں    علاقائی و  عالمی مسائل پر غور کیا گیا ۔

صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق ،  بات چیت میں   ترک صدر   کے 13 نومبر سے شروع ہونے والے دورہ امریکہ     کو حتمی شکل  بھی دی گئی ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ یہ بات چیت کافی مفید رہی جس میں انسداد دہشتگردی   اور دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر  عالمی موضوعات  پر بھی تبادلہ خیال  ہوا ۔

دوسری جانب ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ  ترک صدر نے  البغدادی کی اہلیہ اور دیگر اہل خانہ کی گرفتاری کی خبر دی ہے  اور میں   13 نومبر کو وائٹ ہاوس میں ان سے ملاقات  کا  بے چینی سے منتظر ہوں ۔

 



متعللقہ خبریں