ترکی: ہم، بعض شعبوں میں یورپی یونین کے ساتھ تعاون پر نظر ثانی کریں گے

داعش کے خلاف جدوجہد  کے معاملے میں یورپی یونین کو ترکی کو سبق سکھانے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے: ترکی وزارت خارجہ

1288086
ترکی: ہم، بعض شعبوں میں یورپی یونین کے ساتھ تعاون پر نظر ثانی کریں گے

ترکی نے کہا ہے کہ ہم، بعض شعبوں میں یورپی یونین کے ساتھ تعاون پر نظر ثانی کریں گے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم یورپی یونین کی خارجہ تعلقات کونسل کے، شام اور مشرقی بحر روم کے بارے میں کئے گئے، فیصلوں  اور ترکی کے لئے کی گئی اپیلوں کو مکمل طور پر رد کرتے اور ان کی مذمت کرتے ہیں"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش کے خلاف جدوجہد  کے معاملے میں یورپی یونین کو ترکی کو سبق سکھانے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ اس غیر قانونی اور جانبدارانہ روّیے کی وجہ سے ہم بعض شعبوں میں یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کریں گے"۔

مزید کہا گیا ہے کہ" یورپی یونین کا مشرقی بحر روم میں ہماری تلاش اور ڈرلنگ  کی کاروائیوں کو غیر قانونی قرار دینا ہمارے نزدیک ناقابل قبول ہے"۔



متعللقہ خبریں