ترک سفیراحسان مصطفی یرداکل کی پاک بحریہ کےسربراہ ایڈمرل ظفرمحمودعباسی سےملاقات، باہمی امورپر بات چیت

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکی کے درمیان بحری دفاعی تعاون کے مختلف شعبہ جات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی

ترک سفیراحسان مصطفی یرداکل کی پاک بحریہ کےسربراہ ایڈمرل ظفرمحمودعباسی سےملاقات، باہمی امورپر بات چیت

ترکی کے سفیر احسان مصطفی یرداکل   نے  پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات  کی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکی کے درمیان بحری دفاعی تعاون کے مختلف شعبہ جات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے عالمی بحری امن کے قیام، بحری قذاقی و دہشت گردی کے خاتمے میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

ترکی کے سفیر نے امن کے قیام اور بحری قذاقی کی بیخ کنی میں پاکستان نیوی کی کوششوں کو بھی سراہا۔

نیول چیف نے حال ہی میں ترکی میں ہونے والی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کٹنگ کی تقریب میں ترکی کے صدر طیب  ایردوان  کی شرکت کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

سربراہ پاک بحریہ نے بحری امن کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔

ترکی کے سفیر نے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔



متعللقہ خبریں