چشمہ امن آپریشن

مقصد امن
ہدف دہشت گردی

اسپین کی طرف سے چشمہ امن آپریشن کے ساتھ تعاون کا اظہار

ترکی کے ساتھ تعاون سے نیٹو اتحاد  کا مقصد سرحدی بحران میں کمی کے لئے کردار ادا کرنا ہے: اسپین نیٹو ڈیلی گیشن

اسپین کی طرف سے چشمہ امن آپریشن کے ساتھ تعاون کا اظہار

اسپین نے ترکی کی طرف سے، اپنی جنوبی سرحد پر متوقع دہشت گردی کوریڈور کو ختم کرنے اور علاقے میں امن وامان قائم کرنے  کے لئے، شروع کئے گئے  چشمہ امن آپریشن کے ساتھ تعاون کا اظہار کیا ہے۔

ترک مسلح افواج کے شام میں دریائے فرات کے مشرق میں چشمہ امن آپریشن کے آغاز کرنے سے مختصر مدت بعد اسپین کی طرف سے تعاون کا اظہار کیا گیا ہے۔

اسپین نیٹو ڈیلی گیشن  کے ٹویٹر پیج سے آپریشن کے بارے میں جار ی کردہ بیان  میں کہا گیا ہے کہ "ترکی کے ساتھ تعاون سے نیٹو اتحاد  کا مقصد سرحدی بحران میں کمی کے لئے کردار ادا کرنا ہے"۔

پیغام میں ترکی اور اسپین کے پرچموں کی تصاویر اور "ہم نیٹو ہیں" کے الفاظ  استعمال  کئے گئے ہیں اور چشمہ امن آپریشن کی تصاویر بھی شئیر کی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں