صدر ایردوان سربیا سے وطن لوٹ آئے

انقرہ پہنچنے پر صدر ِ ترکی  کا استقبال نائب صدر فواد اوکتائے، وزیر داخلہ سلیمان سوئلو، گورنر  انقرہ اور انقرہ محکمہ پولیس کے چیف  نے  کیا

صدر ایردوان سربیا سے وطن لوٹ آئے

صدر رجب طیب ایردوان  ترکی۔ سربیا اعلی سطحی تعاون کونسل کے دوسرے اجلاس میں شرکت کے بعد سربیا  سے وطن لوٹ آئے ہیں۔

کل شب دس بجے انقرہ پہنچنے پر صدر ِ ترکی  کا استقبال نائب صدر فواد اوکتائے، وزیر داخلہ سلیمان سوئلو، گورنر  انقرہ اور انقرہ محکمہ پولیس کے چیف  نے  کیا۔

صدر کے ہمراہ وزیر خزانہ بیرات البائراک، وزیر دفاع خلوصی عقار، وزیر زراعت و جنگلات، وزیر مواصلات ، صدارتی محکمہ اطلاعات کے صدر اور صدارتی ترجمان ابراہیم قالن  بھی  ترکی لوٹے  ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں