پیس سپرنگ آپریشن میں ترکی نے متعدد اہداف تباہ کر دیے

جنگی طیاروں نے دہشت گرد تنظیم وائے پی جی/ PKK کے زیر قبضہ مذکورہ علاقے میں تیس کلو میٹر اندر تک پرواز کی

پیس سپرنگ آپریشن میں ترکی نے متعدد اہداف تباہ کر دیے

ترک جیٹ طیاروں نے پیس سپرنگ آپریشن کے دائرہ کار میں دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر ڈھیرے جمانے والی علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم وائے پی جی، پی کے کے  کے اہداف کو تباہ کر دیا ہے۔

جنگی طیاروں نے دہشت گرد تنظیم وائے پی جی/PKK کے زیر قبضہ مذکورہ علاقے میں تیس کلو میٹر اندر تک پرواز کی ہے۔

علاقے کے دیہاتوں میں موجود دہشت گردوں کے اہداف پر جنگی طیاروں نے بمباری کی۔

ترک مسلح افواج کے توپ بردار دستے بھی شانلی عرفا کی تحصیل اکچا قلعے کے مخالف سمت میں شامی سر زمین کے اندر واقع تل عبید میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو توپ کے گولوں سے  ہدف بنا رہے ہیں۔

دریں اثنا صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں ْپیس سپرنگ آپریشنٍٍ کوآرڈینیشن اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں پیس سپرنگ آپریشنٍٍ کا تمام تر پہلووں سے جائزہ لیا گیا۔



متعللقہ خبریں