ہمارا واحد ہدف فرات کے مشرق میں موجود دہشت گرد ہیں: میولود چاوش اولو

دریائے فرات کے مشرق میں آپریشن کے بارے میں ہم، بین الاقوامی قانون کے دائرہ کار میں، اقوام متحدہ سمیت شام اور دیگر متعلقہ ممالک کو معلومات فراہم کریں گے: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

ہمارا واحد ہدف فرات کے مشرق میں موجود دہشت گرد ہیں: میولود چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش  اولو نے کہا ہے کہ دریائے فرات کے مشرق میں آپریشن کے بارے میں ہم، بین الاقوامی قانون کے دائرہ کار میں، اقوام متحدہ سمیت شام اور دیگر متعلقہ ممالک کو معلومات فراہم کریں گے۔

چاوش اولو نے اپنے دورہ الجزائر کے دوران شام میں دریائے فرات کے مشرق میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK کے خلاف متوقع آپریشن کے بارے میں بیانات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ" دہشت گرد تنظیم کا اصل مقصد شام کو تقسیم کرنا ہے جبکہ  ہم شام کی زمینی سالمیت کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم، بین الاقوامی قانون کے دائرہ کار میں، اقوام متحدہ سمیت شام اور دیگر متعلقہ ممالک کو آپریشن کے بارے میں آگاہ کریں  گے"۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ "یہ آپریشن علاقے کے استحکام کے لئے ایک اہم آپریشن ہو گا۔ اس کے نتیجے میں ترکی اور علاقے میں موجود مہاجرین  کی رضا کارانہ واپسی ممکن ہو سکے گی۔ ہمارا واحد ہدف  فرات کے مشرق میں موجود دہشت گرد ہیں"۔



متعللقہ خبریں