ترک قومی والی بال ٹیم یورپی چمپین میں دوسرے نمبر پر

صدر رجب طیب ایردوان کی  نقرئی تمغہ اپنے نام کرنےو الی قومی والی بال ٹیم برائے خواتین کو مبارکباد

1265792
ترک قومی والی بال ٹیم یورپی چمپین میں دوسرے نمبر پر
2019_Eylul_mac.jpg
2019_Eylul_ebrar.jpg
2019_Eylul_eda.jpg
2019_Eylul_mac4.jpg
2019_Eylul_mac3.jpg

ترک  قومی والی بال ٹیم برائے خواتین  یورپی چمپین شپ کے فائنل میچ میں سربیا سے 2 کے مقابلے تین سیٹس سے شکست  کھا گئی۔

اس طرح ترک ٹیم نے یورپی چمپین شپ میں دوسرا درجہ حاصل کیا ہے۔

چاند ستارے والی ٹیم نے انقرہ سپور ٹس سنٹر میں  تماشائیوں کی  ایک بڑی تعداد کے جوش  کے ساتھ میچ کا آغاز کیا۔

پہلے سیٹ کو  ترک ٹیم نے 25۔21 کے اسکور سے اپنے نام کیا، دوسرا سیٹ سربیا نے  اسی اسکور کے ساتھ جیتتے ہوئے  توازن قائم کر لیا۔  تیسرے سیٹ میں سرب ٹیم نے زبردست  بلاک کرتے ہوئے ایک بار پھر کامیابی حاصل کی۔

چوتھا سیٹ بڑا کشمکش والا گزارا، جسے ترک ٹیم نے 25۔22 کے اسکور سے جیتتے ہوئے تماشائیوں میں ہیجان پیدا کر دیا۔

تا ہم آخری سیٹ میں 15 کے مقابلے میں 13 اسکور سے  شکست کھانے والا ترکی چمپین بننے کے اعزاز سے محروم ہو گیا۔

ترک ٹیم نے اس سے قبل سال 2003 میں یورپی چمپین شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

صدر رجب طیب ایردوان نے  نقرئی تمغہ اپنے نام کرنےو الی قومی والی بال ٹیم برائے خواتین کو مبارکباد پیش کی۔

صدر نے ٹویٹر پر  اپنے پیغام میں لکھا کہ اس اہم چمپین شپ میں ہمارے ملک کا سر فخر سے بلند کرنے والی قومی ٹیم کو میں دلی مبارکباد  پیش کرتا ہوں اورا ن کی مزید کامیابیوں کا دعا گو ہوں۔



متعللقہ خبریں