صدرایردوان آئندہ ہفتے روس جائیں گے

صدر رجب طیب ایردوان آئندہ ہفتے روس جائیں گے جہاں وہ 27 اگست کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کریں گے

صدرایردوان آئندہ ہفتے روس جائیں گے

ترک صدر رجب طیب ایردوان آئندہ ہفتے روس جائیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ وہ 27 اگست کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کریں گے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان گزشتہ روز ٹیلی فون پر بات چیت بھی ہوئی تھی۔

کہا جا رہا ہے کہ اس دورے کا مقصد شام کے شمالی حصوں میں جاری لڑائی کو روکنے کی کوشش ہو گا۔

 ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں ایردوان کا کہنا تھا کہ بشارالاسد کی حامی فورسز کی کارروائیوں کی وجہ سے شمالی شام میں انسانی بحران پیدا ہو رہا ہے جبکہ اس سے ترکی کی قومی سلامتی بھی خطرات کا شکار ہے۔



متعللقہ خبریں