جزیرہ قبرص کے کھلے سمندر میں قدرتی وسائل کی تلاش جاری رہے گی، نائب صدرِ ترکی

نائب صدر فواد اوکتائے نے نماز عید کے بعد ترک قوم اور مسلم امہ کو عید کی مبارکباد پیش کی

جزیرہ قبرص کے کھلے سمندر میں  قدرتی وسائل کی تلاش جاری رہے گی، نائب صدرِ ترکی

نائب صدر فواد اوکتائے  کا کہنا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم میں قدرتی وسائل کی تلاش کا کام پر عزم طریقے سے جاری رہے گا۔

جناب اوکتائے نے استنبول میں بیوک چاملی جا جامع مسجد میں نمازِ عید کے بعد اخباری نمائندوں کےسوالات کا جواب دیا۔

ترک عوام اور مسلم امہ کو عید  کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے جناب اوکتائے نے مشرقی بحیرہ روم میں  تیل کے لیے ڈرلنگ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ سلسلہ  پر عزم طریقے سے جاری رہے گا، ترکی اپنے اور قبرصی ترک عوام کے حقوق  کے تحفظ کی خاطر بلا تردد روزِ آخر تک  اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔ ہم  اس کے ساتھ ساتھ جزیرہ قبرص میں   ترک باشندوں کے مساوی حقوق کے  لیے ہر سطح پر اپنی کوششیں  مصمم طریقے سے کرتے رہیں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں