صدرایردوان کی مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پرتشویش، پاکستان اورکشمیریوں کے موقف کی کھل کرحمایت کا اعلان

صدر رجب طیب ایردوان  بھارتی اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ترک  صدر رجب طیب ایردوان  سے ہنگامی طور پر رابطہ کیا ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان  نے بھارتی اقدامات پر شدید تشویش کا اظہ ہے

1248418
صدرایردوان کی مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پرتشویش، پاکستان اورکشمیریوں کے موقف کی کھل کرحمایت کا اعلان

ترک صدر نے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر کے درمیان رابطہ، دونوں رہنماوں کے درمیان مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،

صدر رجب طیب ایردوان  بھارتی اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ترک  صدر رجب طیب ایردوان  سے ہنگامی طور پر رابطہ کیا ہے۔ اس دوران وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کو مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔ تفصیلات سے آگاہ ہونے کے بعد صدر رجب طیب ایردوان  نے بھارتی اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترکی نے مقبوضہ کشمیر کے معاملےپر پاکستان کے موقف کی بھرپور حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ وزیراعظم نے اس موقع پر واضح کیا کہ بھارت نے کشمیریوں کی حیثیت تبدیل کرنے کیلئے غیر قانونی اقدام اٹھایا ہے۔پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ بھارت نے آئین میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی۔ بھارت کے صدر سے کشمیر سے متعلق 4 نکاتی ترامیم پر دستخط کیے جس کے بعد اس حوالے سے صدارتی حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر آج سے بھارتی یونین کا علاقہ تصور کیا جائے گا۔ مقبوضہ کشمیر اب ریاست نہیں کہلائے گا۔ مقبوضہ جموں کشمیر کی علیحدہ سے اسمبلی ہو گی۔آرٹیکل 370 کے تحت مقبوضہ کشمیر سے باہر کے لوگ وہاں اپنے نام پر زمین نہیں خرید سکتے۔

عمران خان نے کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی تبدیلی کے لیے بھارت نے غیرقانونی اقدامات کیے۔

وزیراعظم نے ترک صدر سے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات کے علاقائی امن و سلامتی پر سنگین اثرات ہوں گے۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال اور نریندر مودی سرکار کے غیر قانونی اقدامات پر ترک صدر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔



متعللقہ خبریں