اربیل: مظلوم داع کا ایک مددگار گرفتار کر لیا گیا

اربیل میں ترک قونصل خانے کے اہلکاروں پر حملے کے مرکزی کردار' مظلوم داع' کے مددگاروں میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا

1239467
اربیل: مظلوم داع کا ایک مددگار گرفتار کر لیا گیا

عراقی علاقائی کرد انتظامیہ نے، اربیل میں ترک قونصل خانے کے ایک اہلکار کی شہادت کا سبب بننے والے حملے کے مرکزی کردار' مظلوم داع' کے مددگاروں میں سے ایک کی گرفتار ی کا اعلان کیا ہے۔

اربیل پولیس ڈائریکٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق " اربیل ریسٹورینٹ پر دہشت گردانہ حملے کے مرکزی کردار مظلوم داع کے معاون 'دژوار مامند' کے کوڈ نام سے پہچانے جانے والے 'محمد بسکسز 'کو گرفتار کر لیا گیا ہے"۔

بیان میں آپریشن کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ کل عراقی علاقائی کرد انتظامیہ کی سکیورٹی فورسز نے ،ترک قونصل خانے کے اہلکار کی شہادت کا سبب بننے والے حملے کے فاعل، دہشت گرد مظلوم داع کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا۔

اربیل میں بدھ کے روز ایک ریسٹورینٹ پر مسلح حملے میں ترکی کے قونصل خانے کا ایک اہلکار اور سفارت کار شہید ہو گیا تھا۔

حملے میں 2 عراقی شہری بھی ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں