لیبیا، حفتر قوتوں نے ترک شہریوں کو اغوا کر لیا

لیبیا میں حفتر سے منسلک غیر قانونی  ملیشیا قوتوں  کی جانب سے 6 ترک شہریوں  کو  یرغمال بنانا   ڈکیتی  اور ایک نازیبا حرکت ہے

لیبیا، حفتر قوتوں نے ترک شہریوں کو اغوا کر لیا

ترکی  نے لیبیا  کی خلیفہ حفتر قوتوں  کو انتباہ دیا ہے۔

وزارت ِ خارجہ سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ  میں لیبیا میں حفتر قوتوں کی  جانب سے تحویل میں لیے گئے ترک شہریوں  کو رہا کیے جانے  کی اپیل کی گئی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ "لیبیا میں حفتر سے منسلک غیر قانونی  ملیشیا قوتوں  کی جانب سے 6 ترک شہریوں  کو  یرغمال بنانا   ڈکیتی  اور ایک نازیبا حرکت ہے، ہم اپنے شہریوں کی فی الفور رہائی کی توقع رکھتے ہیں، وگرنہ حفتر  عناصر ہمارے جائز ہدف بن جائینگے۔ "

 

 



متعللقہ خبریں