ترک قومی ٹیم سے آئس لینڈ میں بد تمیزی پر ترک وزیر خارجہ کا ٹیلی فون

جب ترک ٹیم آئس لینڈ پہنچی تھی تو وہاں پر سیکورٹی پولیس  اور بعض تما شائیوں نے  ان سے بد تمیزی کی تھی

ترک قومی ٹیم سے آئس لینڈ میں بد تمیزی پر ترک وزیر خارجہ کا ٹیلی فون

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے آئس لینڈ کے ہم منصب گڈ لاؤگر تھور تھور دارسون  سے کہا ہے کہ ترک قومی فٹ بال ٹیم کے ساتھ آئس لینڈ میں ہوائی اڈے پر ناروا سلوک ناقابلِ قبول ہے۔

خیال رہے کہ2020 یورپین فٹ بال چمپین شپ کے کوالیفائنگ میچ کے لیے جب ترک ٹیم آئس لینڈ پہنچی تھی تو وہاں پر سیکورٹی پولیس  اور بعض تما شائیوں نے  ان سے بد تمیزی کی تھی، جس پر ترک وزیر خارجہ نے  اس ملک کے ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے  کہا کہ ترکی نے ترک ٹیم کی اس ملک میں آمد کے حوالے سے تین ہفتے پیشتر اور ایک روز قبل بھی اوسلو میں ترک سفارتخانے کے ذریعے  متعلقہ حکام کو آگاہی کرائی تھی ۔ اس کے باوجود کسٹم چیک پر ترک قافلے کو تنگ کیا گیا اور بعد ازاں سیکورٹی کے فقدان سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض تماشائیوں نے ترک کھلاڑیوں سے بدتمیزی کی۔



متعللقہ خبریں