ترکی: چاوش اولو کے لئے جاپان کے شاہ کی طرف سے جاپان کا سب سے بڑا حکومتی نشان

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کو جاپان کے شاہ ناروہیٹو کی طرف سے گرینڈ کورڈون آف دی آرڈر آف رائزنگ سن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے

1206503
ترکی: چاوش اولو کے لئے جاپان کے شاہ کی طرف سے جاپان کا سب سے بڑا حکومتی نشان

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کو جاپان کے شاہ ناروہیٹو کی طرف سے گرینڈ کورڈون آف دی آرڈر آف رائزنگ سن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق  جاپان کے شاہ ناروہیٹو کی طرف سے ترکی اور جاپان کے درمیان دو طرفہ تعلقات  کو تقویت دینے اور باہمی دوستانہ تعلقات کو وسعت دینے کے لئے ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اولو کی کوششوں کے اعتراف میں گرینڈ کورڈون آف دی آرڈر آف رائزنگ سن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  یہ ایوارڈ جاپانی حکومت کا سب سے بڑا حکومتی نشان ہے اور آنے والے دنوں میں باقاعدہ تقریب کے ساتھ وزیر خارجہ چاوش اولو کو پیش کیا جائے گا۔

چاوش اولو نے ترکی۔جاپان بین الپارلیمانی دوستی گروپ  کی سربراہی کے دور میں  اور پھر وزارت خارجہ کے دور میں جاپان کے سیاسی حلقوں کے ساتھ قریبی تعلق قائم کیا  اور وہ جاپانی ثقافت کے ساتھ قریبی دلچسپی کے ساتھ ساتھ جاپانی زبان بھی بولتے ہیں۔

واضح رہے کہ گرینڈ کورڈون آف دی آرڈر آف رائزنگ سن ایوارڈ اس سے قبل 1958 میں مرحوم وزیر اعظم عدنان میندریس اور مرحوم وزیر خارجہ فاتین رُشدو زورلو کو اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کو مکمل کرنے کے بعد 2009 میں کمال درویش کو دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں