ترکی: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کیوبا کے سرکاری دورے پر

ہم یک طرفہ پابندیوں کے خلاف ہیں۔ کیوبا پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے لئے ہم اقوام متحدہ کے فیصلے کی حمایت کرنا جاری رکھیں گے: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1203827
ترکی:  وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کیوبا کے سرکاری دورے پر
cavusoglu kuba2.jpg
cavusoglu kuba1.jpg
Mevlut Cavusoglu-Bruno Rodriguez Parrilla.jpg

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کیوبا کے سرکاری دورے کے دوران دارالحکومت ہوانا میں صدر میگوئیل ڈیاز کینل کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات کے بارے میں سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ "ہم یک طرفہ پابندیوں کے خلاف ہیں۔ کیوبا پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے لئے ہم اقوام متحدہ کے فیصلے کی حمایت کرنا جاری رکھیں گے"۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ وینزویلا اور علاقے کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

کیوبا میں اپنی مصروفیات کے دوران انہوں نے اپنے ہم منصب برونو روڈریگا پاریلا  کے ساتھ بھی ملاقات کی۔

اس ملاقات کے بعد جاری کردہ بیان میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ کیوبا میں ترکی کی سرمایہ کاریوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور زراعت، تعمیرات، انفراسٹرکچر، صحت اور ٹوئر ازم میں ہمارے باہمی تعلقات فروغ پا رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں