ہم موصل اور بصرہ کے بعد نجف اور کرکو ک میں بھی قونصل خانے کھولنے کے خواہش مند ہیں: چاوش اولو

عراقی مہاجرین کی اپنے گھروں کو واپسی کے لئے عراق کی تعمیر نو کے موضوع پر ترکی عراق کے ساتھ ہے اور ہم موصل اور بصرہ کے بعد نجف اور کرکو ک میں بھی قونصل خانے کھولنے کے خواہش مند ہیں: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1191312
ہم موصل اور بصرہ کے بعد نجف اور کرکو ک میں بھی قونصل خانے کھولنے کے خواہش مند ہیں: چاوش اولو
cavusoglu-el hekim.jpg

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ رواں سال کے آخر میں صدر رجب طیب ایردوان عراق کا دورہ کریں گے۔

میولود چاوش اولو اور عراق کے وزیر خارجہ محمد علی الحکیم نے بغداد میں ملاقات کی اور اس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب میں چاوش اولو نے کہا کہ ہم نے اپنے عراقی ہم منصب کے ہمراہ ترکی اور عراق کے باہمی تعلقات کا تمام پہلووں سے جائزہ لیا اور علاقائی موضوعات پر تبادلہ خیالات کیا۔

انہوں نے کہا کہ عراقی مہاجرین کی اپنے گھروں کو واپسی کے لئے عراق کی تعمیر نو کے موضوع پر ترکی عراق کے ساتھ ہے اور ہم موصل اور بصرہ کے بعد نجف اور کرکو ک میں بھی قونصل خانے کھولنے کے خواہش مند ہیں۔

چاوش اولو نے کہا کہ ہم اپنے باہمی تعلقات  کو مزید فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنا جاری رکھیں گے علاوہ ازیں عراق کے صدر برہم صالح کے دورہ انقرہ میں کئے گئے فیصلوں کے اطلاق کے لئے بھی ہم مل کر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں عراق کے وزیر اعظم  عادل عبدالمہدی کی بھی میزبانی پر ہمیں مسرت ہو گی۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا کہ علاوہ ازیں  رواں سال کے آخر تک چوتھے اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک  تعاون کونسل  اجلاس کے انعقاد  کے لئے صدر رجب طیب ایردوان بھی عراق کا دورہ کریں گے۔



متعللقہ خبریں