عزیز سانجار بہت سے طالبعلموں کے لئے ذریعہ الہام ہیں: چاوش اولو

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے اپنے دورہ شمالی کیرولینا کے دوران ترکی کے نوبل انعام یافتہ سائنس دان عزیز سانجار کے ساتھ ملاقات کی

1178450
عزیز سانجار بہت سے طالبعلموں کے لئے ذریعہ الہام ہیں: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو نے اپنے دورہ شمالی کیرولینا کے دوران ترکی کے نوبل انعام یافتہ سائنس دان عزیز سانجار کے ساتھ ملاقات کی۔

نیویارک، واشنگٹن اور میامی میں ملاقاتوں اور مذاکرات کے بعد چاوش اولو شمالی کیرولینا پہنچے جہاں انہوں نے عالمی شہرت کے حامل  اور نوبل انعام یافتہ  سائنس دان عزیز سانجار اور ان کی اہلیہ گیون سانجار کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات میں چاوش اولو نے سانجار کے ساتھ ان کے سائنسی کاموں اور  یونیورسٹی   کی مصروفیات کے بارے میں بات چیت کی۔

چاوش اولو نے کیرولینا یونیورسٹی میں سانجار  کی لیبارٹری کا دورہ کیا، طالبعلموں سے بات چیت کی اور اسی علاقے میں سانجار وقف کے ٹرکش ہوم کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

بعد ازاں انہوں نے کیرولینا میں زیر تعلیم ترک اور امریکی طالبعلموں اور ترک شہریوں سے مختصر صحبت کی۔

یہاں ایک مختصر خطاب میں وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا کہ یہاں آنے کا ہمارا مقصد ترک ملت اور عالم ترک کے لئے باعث فخر شخصیت عزیز سانجار کے ساتھ ملاقات کرنا تھا۔ عزیز سانجار  ہمارے ایسے قابل قدر بزرگ ہیں کہ جنہوں نے  نہ تو اس جگہ کو کبھی فراموش نہیں کیا ہے کہ جہاں سے وہ آئے ہیں اور نہ ہی اس  جگہ کی اقدار کو۔

انہوں نے ایک دفعہ پھر سائنس دان عزیز سانجار کو ان کی کامیابیوں کی مبارکباد دی اور کہا کہ وہ بہت سے ترکوں اور دیگر ملّتوں سے آنے والے طالبعلموں کے لئے ذریعہ الہام ہیں۔



متعللقہ خبریں