نائب صدرفواد اوکتائے اور وزیر خارجہ چاوش اولو جلد ہی نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے

نائب صدرفواد  اوکتائے اور وزیر خارجہ چاوش اولو صدر رجب طیب اردوان کے احکامات کی روشنی میں آج نیوزی لینڈ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ جس میں 49 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے

نائب صدرفواد اوکتائے اور وزیر خارجہ چاوش اولو جلد ہی نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے

نائب صدرفواد  اوکتائے اور وزیر خارجہ چاوش اولو جلد ہی نیوزی لینڈ روانہ  ہو رہے ہیں۔  

نائب صدرفواد  اوکتائے اور وزیر خارجہ چاوش اولو صدر رجب طیب اردوان کے احکامات کی روشنی میں آج نیوزی لینڈ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ جس میں 49 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔

 دریں اثنا صدر رجب طیب ایردوان نے  نیوزی لینڈ کے صدر مملکت  Dame patsy reddy کو ٹیلی فون کرتے ہوئے کرائسٹ چرچ شہر کی دو مساجد میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے جس میں 49 افراد جاں بحق 48 زخمی ہوئے ہیں مسلمانوں کی جانب سے دکھ اور افسوس کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ اس واقعے پر لعنت  ملامت کی ہے۔

 صدر ایردوان نے ٹیلی فون پر ب بات چیت   کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے سے قبل دہشت گردوں کی جانب سے جاری کیے جانے والے  اعلامیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کوئی کسی شخص ِ واحد  کی کارروائی نہیں ہے بلکہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ اس ایکشن کو عملی شکل دینے کے لئے دہشت گردوں کا ایک گروپ موجود تھا جس کے بارے میں نیوزی لینڈ حکومت کو تحقیقات کرتے ہوئے اس کا پتہ چلانے کی ضرورت ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ  وہ نائب صدرفواد  اوکتائے اور وزیر خارجہ چاوش اولو  کو ایک وفد  کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانہ کر رہے ہیں،

 صدر اردوان نے کہا کہ ترک وقت نیوزی لینڈ حکام کے ساتھ مل کر اس واقعے سے متعلق میں کوئی روڈ میپ مزہ کرلے گا۔  صدر ایردوان نے کہا کہ ہم ایک آزاد ملک کے طور پر مشہور نیوزی لینڈ پر کسی قسم کا داغ دھبے لگے ہوئے دیکھنا نہیں چاہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں