منبج سے دہشتگردوں کا انخلا ضروری ہے:چاوش اولو

ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ شام کے قصبے منبج کے حوالے سے انقرہ اور واشنگٹن کے درمیان معاہدے پر عمل درآمد کے لیے کام تیز ہو گیا ہے

1140260
منبج سے دہشتگردوں کا انخلا ضروری ہے:چاوش اولو

ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ شام کے قصبے منبج کے حوالے سے انقرہ اور واشنگٹن کے درمیان معاہدے پر عمل درآمد کے لیے کام تیز ہو گیا ہے۔

 انہوں نے واضح کیا کہ  وائی پی جی  ابھی تک منبج میں موجود ہیں۔

ترک وزیر خارجہ کا یہ بیان واشنگٹن میں گزشتہ  روز داعش کے خلاف  جنگ میں مصروف  بین الاقوامی اتحاد کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران سامنے آیا۔

چاوش اولو  نے ایک بار پھر یہ موقف دہرایا کہ انقرہ ، شام میں ایسے کسی بھی محفوظ   علاقے  کی مخالفت کرے گا جہاں دہشت گردوں کو تحفظ حاصل ہو۔

اس سے قبل صدر رجب طیب ایردوان نے  گزشتہ منگل کے روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر چند ہفتوں کے اندر منبج سے دہشت گردوں کو نہ نکالا گیا تو ہمارے انتظار کی مدت ختم ہو جائے گی۔

 یاد رہے کہ منبج میں عرب، کرد اور بعض اقلیتوں پر مشتمل مخلوط آبادی مقیم ہے  اور اسے شامی سر زمین  پر تین بین الاقوامی اور علاقائی قوتوں امریکہ ، روس اور ترکی کے نفوذ کا سنگم شمار کیا جاتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں