چاوش اولو۔ پومپیو ملاقات، شام سے امریکی انخلاء کے مرحلے پر بات چیت

پومپیو اور چاوش اولو نے، امریکی فورسز کے شام سے بامقصد اور منّظم انخلاء کے ایک حصے کے طور پر، امریکہ اور ترکی کے درمیان اتحاد کی اہمیت پر اتفاقِ رائے کا اظہار کیا ہے: رابرٹ پیلیڈینو

1124505
چاوش اولو۔ پومپیو ملاقات، شام سے امریکی انخلاء کے مرحلے پر بات چیت

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو اوران کے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو نے شام سے امریکی انخلاء کے مرحلے پر بات چیت کی۔

امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان رابرٹ پیلیڈینو نے کل چاوش اولو اور پومپیو کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک ملاقات کے بارے میں تحریری بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں پیلیڈینو نے کہا ہے کہ پومپیو اور چاوش اولو نے، امریکی فورسز کے شام سے بامقصد اور منّظم انخلاء کے ایک حصے کے طور پر، امریکہ اور ترکی کے درمیان اتحاد کی اہمیت پر اتفاقِ رائے کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ پومپیو نے کہا ہے کہ امریکہ، امریکی فورسز کے تحفظ کو بھی اور داعش کے خلاف جدوجہد کے لئے بین الاقوامی اتحاد فورسز کے تحفظ کو بھی اہمیت دیتا ہے ۔

پومپیو نے شامی سرحد پر ترکی کے خدشات  کو دور کرنے کے عزائم کا بھی اعادہ کیا۔



متعللقہ خبریں