شام کے مسئلے کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

وزیر خارجہ چاوش اولو نے اس موقع پر کہا کہ شام کے مسئلے کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کے لئے اس وقت تک بڑی اہم پیش رفت ہوچکی ہے اور ان مذاکرات میں شام میں آئینی کمیٹی کے قیام کے بارے میں نازک دور میں داخل ہوا جا چکا ہے

1110407
شام کے  مسئلے کو سیاسی  طریقے سے حل کرنے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ شام کے سیاسی حل کے لئے اس وقت بڑے پیمانے پر مسئلہ کو حل   کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے سلسلہ آستانہ کے ضامن  ممالک ترکی، روس اور ایران کے وزرائے خارجہ پر مشتمل 18 دسمبر کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کی۔

وزیر خارجہ چاوش اولو نے اس موقع پر کہا کہ شام کے مسئلے کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کے لئے اس وقت تک بڑی اہم پیش رفت ہوچکی ہے اور ان مذاکرات میں شام میں آئینی کمیٹی کے قیام کے بارے میں نازک دور میں داخل ہوا جا چکا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ برسراقتدارحکومت  اور مخالفین پر مشتمل 50 ، 50  اراکین کی فہرست تیار کر لی گئی ہے جبکہ اس فہرست میں مختلف این جی اوز کے 50 نمائندوں کو بھی جگہ دی جائے گی۔

 انہوں نے کہا کہ آستانہ مذاکرات کے بعد یہ سلسلہ جنیوا میں جاری رکھا جائے گا۔

 انہوں نے شام میں برسراقتدار بشارالاسد حکومت کے نمائندوں سے رابطہ قائم ہونے یا نہ قائم ہونے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزرائے  خارجہ  ہونے کے ناطے ہم نے ایسا کوئی رابطہ قائم نہیں کیا ہے  تاہم اہم پیشرفت ہونے کی صورت میں ہمارے پیغامات ایران اور روس کے توسط سے شامی حکام تک پہنچ جاتے ہیں۔



متعللقہ خبریں