شام کے آئین کو تحریر کرنے والا کمیشن جلد ہی قائم ہو جائے گا: چاوش اولو

انہوں نے کہا کہ شام کے آئین کو تحریر کرنے والے کمیشن نے بڑے پیمانے پر اپنا کام مکمل کر لیا ہے اور حکومت اورمخالفین کی جانب سے دیے جانے والے ناموں سے متعلق کسی قسم کا کوئی اختلاف موجود نہیں ہے‏ تاہم  سویلین سے متعلق  فہرست میں  مختلف نظریات پائے جاتے ہیں

1109542
شام کے آئین کو تحریر کرنے والا کمیشن جلد ہی قائم ہو جائے گا: چاوش اولو

وزیر خارجہ  میولود  چاوش اولو نے کہا ہے کہ شام کے آئین کو تحریر کرنے والے کمیشن نے بڑے پیمانے پر اپنا کام مکمل کر لیا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں سلسلہ آستانہ کے  ضامن ممالک روس  اور ایران کے وزراء خارجہ کے  ہمراہ مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ شام کے آئین کو تحریر کرنے والے کمیشن نے بڑے پیمانے پر اپنا کام مکمل کر لیا ہے اور حکومت اورمخالفین کی جانب سے دیے جانے والے ناموں سے متعلق کسی قسم کا کوئی اختلاف موجود نہیں ہے‏ تاہم  سویلین سے متعلق  فہرست میں  مختلف نظریات پائے جاتے ہیں اس بارے میں ضامن  ممالک ہونے کے ناطے اقوام متحدہ کے ساتھ مشترکہ طور پر اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ناموں کے علاوہ آئینی کمیشن کے  قوانین اور اصولوں کو وضع کرنے کے لئے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اور تینوں ضامن ممالک اس کمیشن کو قائم کرنے کے لئے اپنی مسلسل کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس کمیشن  کا  پہلا اجلاس سال کے پہلے ماہ منعقد کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔  آستانہ ضامن  ممالک ہونے کے ناطے ہم اپنے فرائض کو بھرپور طریقے سے ادا کرتے رہیں گے اور ترکی ہونے کے ناطے ایک اہم ایکٹر کے طور پر بھی تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔

اقوام متحدہ کے شام سے متعلق خصوصی نمائندے سٹیفن دے مستورہ نے کہا ہے کہ شام میں آئینی  کمیشن کا قیام ایک اہم سنگ میل ہے اور اس کمیشن کے قیام کے لئے طرفین کی جانب سے کی جانے والی کوششیں باعث مسرت ہے۔  تینوں ضامن ممالک کے وزراء خارجہ نے  انہیں آئینی  کمیشن کے قیام کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں اور مجھے یقین ہے کہ یہ معلومات بڑی اہمیت کی حامل ہے اور اس کے نتیجے میں ایک جامع،   محفوظ اور متوازن کمیشن قائم کرنے میں مدد ملے گی ۔



متعللقہ خبریں