شام مذاکرات:آئین ساز کمیٹی تشکیل دینے کی کوشش،چاوش اولو جنیوا میں

روس، ایران اور ترکی شام کے لیے آئین ساز کمیٹی تشکیل دینے کی پوری کوشش کر رہے ہیں تا کہ انتخابات سے قبل نئے آئین کی تیاری کی راہ ہموار ہو سکے

1109056
شام مذاکرات:آئین ساز کمیٹی تشکیل دینے کی کوشش،چاوش اولو جنیوا میں

روس، ایران اور ترکی شام کے لیے آئین ساز کمیٹی تشکیل دینے کی پوری کوشش کر رہے ہیں تا کہ انتخابات سے قبل نئے آئین کی تیاری کی راہ ہموار ہو سکے۔

 اس بات کا انکشاف گزشتہ  روز سفارتی ذرائع نے کیا۔

ذرائع کے مطابق، تینوں ملکوں کے وزرائے  خارجہ آج  جنیوا میں یکجا ہو رہے ہیں جہاں وہ اپنی مشترکہ تجویز کے لیے اقوام متحدہ کی  مطابقت  کے خواہاں ہوں گے۔

شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن دی میستورا رواں سال جنوری سے اس بات کی کوشش کر رہے ہیں کہ نئی آئین ساز کمیٹی کے ارکان کے طور پر 150 شخصیات کے تعین پر اتفاق رائے کو یقینی بنا لیا جائے۔

سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ بشار الاسد کی حکومت اور شامی  مخالفین  دونوں نے اپنے اپنے 50 ناموں کی فہرست پیش کر دی ہے تاہم، روس، ترکی اور ایران ، سماجی تنظیموں  اور آزاد ارکان پر مشتمل 50 ناموں کے حوالے سے اختلاف رکھتے ہیں۔

اس سے قبل اتوار کے روز ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو یہ کہہ چکے ہیں کہ اگر بشار الاسد جمہوری انتخابات میں جیت سے ہمکنار ہوئے تو ترکی اور دیگر ممالک اُن کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں سوچیں گے۔

رواں ہفتے کے آغاز پر ڈی میستورا نے کہا کہ شام کی آئین ساز کمیٹی سیاسی پیش رفت کا نقطہ آغاز بن سکتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں