ترکی: چاوش اولو کی علی خیری اور الثانی کے ساتھ ملاقاتیں

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے صومالیہ کے وزیر اعظم حسن علی خیری  اور قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی  کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقات کی

1107874
ترکی: چاوش اولو کی علی خیری اور الثانی کے ساتھ ملاقاتیں

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے صومالیہ کے وزیر اعظم حسن علی خیری  اور قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی  کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔

چاوش اولو  18 ویں دوحہ فورم میں شرکت کے لئے قطر  کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے بعض سفارتی ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے "مشرق وسطیٰ میں اور خلیج  کی علاقائی فالٹ لائنوں  میں قیام استحکام" کے عنوان سے دوحہ فورم اور بین الاقوامی بحران گروپ کی طرف سے منعقدہ  ظہرانے میں شرکت کی۔

ظہرانے میں ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف  بھی موجود تھے۔

اپنی مصروفیات کے دوران وزیر خارجہ چاوش اولو نے قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی اور صومالیہ کے وزیر اعظم حسن علی خیری کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔



متعللقہ خبریں