فیتو تنظیم کےمطلوبہ 84 کارندوں کی فہرست امریکی حکام کو دے دی ہے: چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  نے  کہا ہے کہ  انہوں نے  فتح اللہ گولن تنظیم کے 84 کارندوں کی فہرست امریکی وزیر خارجہ اور وائٹ ہاوس  کے مشیر سلامتی جان بولٹن کو  فراہم کر دی ہے

1092015
فیتو تنظیم کےمطلوبہ 84 کارندوں کی  فہرست امریکی حکام کو دے دی ہے: چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  نے  کہا ہے کہ  انہوں نے  فتح اللہ گولن    تنظیم کے 84 کارندوں   کی فہرست امریکی   وزیر خارجہ   اور وائٹ ہاوس  کے مشیر  سلامتی   جان بولٹن کو  فراہم کر دی ہے ۔

امریکہ میں موجود چاوش اولو   نے   ترک سفیر کی رہائش گاہ پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتےہوئے  بتایا کہ  میں نے   گولن تنظیم ، وائی پی جی  اور جما ل خاشقجی کے قتل  اور شام سے متعلق  صورت حال  پر   امریکی حکام سے تبادلہ خیال کیا  جو کہ مفید  رہا ۔

 انہوں نے بتایا کہ میں نے  فیتو تنظیم سے وابستہ 84 افراد کی فہرست امریکی حکام کے حوالے کر دی ہے ۔

خاشقجی  قتل  کیس سے متعلق  وزیر خارجہ نے  کہا کہ اس معاملے میں  ترکی کی حیثیت انتہائی شفاف ہے اور ہم نے امریکی حکام سے  اس  معاملے   کی تہہ  تک پہنچنے کا  مطالبہ کیا   ہے کیونکہ    اس قتل کی ہدایات کس نے دیں  یہ تاحال ایک معمہ ہے  ،مگر باور  ہے کہ  بیشتر ممالک کی طرح ہم بھی سعودی عرب سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے  ۔

 شام کے حوالے سے  چاوش اولو نے  کہا کہ  منبج  کے بارے میں  ایک  لائحہ عمل     ترتیب دینے  کےلیے  جلد ہی ترک اور امریکی حکام  ملاقات کریں  گے  چونکہ  علاقے کو  دہشتگردوں سے مکمل طور پر پاک  کیے بغیر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔



متعللقہ خبریں