ترک صدر کا برلن میں پرتپاک استقبال،جرمن صدر سے ملاقات
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے برلن میں جرمن ہم منصب فرانک والٹر شٹائن مائر سے ملاقات کی جس کے بعد وہ چانسلر مرکل سے ملیں گے
1058446

ترک صدر رجب طیب ایردوان اپنے دورہ جرمنی کے دوران جرمن ہم منصب فرانک والٹر شٹائن مائر اور چانسلر انگیلا میرکل سے ملاقات کر رہے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ آج صبح برلن میں واقع صدر دفتر پہنچنے پر باقاعدہ فوجی اعزاز کے ساتھ ان کا استقبال کیا گیا۔
حکام کے مطابق ،ترک صدر دوپہر کو جرمن چانسلر انگیلا مرکل سے ملاقات کریں گے جبکہ ترک صدر کل بروز ہفتہ بون میں ایک نئی مسجد کا افتتاح بھی کریں گے۔