ترکی اوریورپی کےدرمیان کسٹم یونین کو حالات کےمطابق ڈھالنےسےدونوں فریقوں کوفائدہ پہنچےگا: چاوش اولو

چاوش اولو نے کہا کہ آسٹریا کی صدارت کے دوران انہیں ترکی کی یورپ میں شمولیت کے حوالے سے مذاکرات کے نئے باب میں کسی مثبت پیش رفت کی امید تو نہیں تاہم وہ یورپ میں ترک شہریوں کے ویزا فری داخلے پر بات ضرور کریں گے

1002470
ترکی اوریورپی کےدرمیان کسٹم یونین کو حالات کےمطابق ڈھالنےسےدونوں فریقوں کوفائدہ پہنچےگا: چاوش اولو

ترکی  کے وزیر  مولود چاوش اولو نے کہا  ہے کہ  ترکی اور یورپی  کے درمیان کسٹم یونین کو حالات کے مطابق ڈھالنے  سے دونوں فریقوں  کو فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے ایک پروائیوٹ ٹی وی چینل کو  بیان دیتے ہوئے  ترکی  کی یورپی یونین کی مستقل رکنیت سے متعلق جاری مذاکرات  کے بارے میں کہا کہ    آسٹریا کی صدارت کے دوران انہیں ترکی کی یورپ میں شمولیت کے حوالے سے مذاکرات کے نئے باب میں کسی مثبت پیش رفت کی امید تو نہیں تاہم وہ یورپ میں ترک شہریوں کے ویزا فری داخلے پر بات ضرور کریں گے۔ خیال رہے کہ آسٹریا یکم جولائی سے چھ ماہ کے لیے یورپی یونین کی سربراہی سنبھال رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اور یورپی  کے درمیان کسٹم یونین کو حالات کے مطابق ڈھالنے  سے دونوں فریقوں  کو فائدہ پہنچے گا۔



متعللقہ خبریں