ترکی اور پاکستان دفاعی شعبے میں تعاون کو جاری رکھیں گے : وزیراعظم خاقان عباسی

جنرل آقار نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے لئے ترک صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطوں پر اطمینان کا اظہار کیا

963699
ترکی اور پاکستان دفاعی شعبے  میں تعاون کو جاری رکھیں گے : وزیراعظم خاقان عباسی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے جمہوریہ ترکی کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل حلوصی آقار  نے جمعرات کو یہاں وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔

 اس موقع پر وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان بھی موجود تھے۔ جنرل آقار  نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے لئے ترک صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 دونوں برادر ممالک ایک دوسرے کی تمام عالمی اور علاقائی فورمز پر باہمی مفاد کے امور پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاع کے شعبہ میں تعاون بڑھانے بالخصوص مشترکہ مشقیں، تربیت اور روابط بڑھانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی جانی چاہیے۔ وزیراعظم نے ترک قیادت کی جانب سے نیک تمناﺅں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومتیں اور دونوں ممالک کے عوام مثالی برادرانہ تعلقات کے حامل ہیں۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 انہوں نے ترکی کے چیف آ جنرل سٹاف کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیاب کاوشوں سے بھی آگاہ کیا۔ دونوں اطراف نے پاکستان اور ترکی کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور ان میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

جنرل آقار نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ واریت کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور دہشت گردی کے خلاف جاری جدوجہد پر وزیراعظم  کو مبارکباد پیش کی۔



متعللقہ خبریں