جلد ہی صدر ایردوان جرمن چانسلر مرکل سے ملاقات کریں گے: وزیر خارجہ چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوُش اولو نےانطالیہ میں جرمن صحافیوں کے ایک گروپ سے ملاقات میں کہا کہ جرمنی میں نئی مخلوط حکومت کے قیام  کے بعد صدر ایردوان، جرمن چانسلر میرکل کو ترکی کے دورے کی دعوت دیں  گے

886240
جلد ہی صدر ایردوان جرمن چانسلر مرکل سے ملاقات کریں گے: وزیر خارجہ چاوش اولو

وزیر خارجہ   مولود چاوش اولو  نے کہا ہے کہ   جرمنی میں نئی حکومت کے قیام کے بعد   صدر ایردوان  چانسلر مرکل  کو ترکی کا دورہ کرنے کی دعوت دیں گے۔

وزیر خارجہ مولود چاوُش اولو نےانطالیہ میں جرمن صحافیوں کے ایک گروپ سے ملاقات میں کہا کہ جرمنی میں نئی مخلوط حکومت کے قیام  کے بعد صدر ایردوان، جرمن چانسلر میرکل کو ترکی کے دورے کی دعوت دیں  گے ۔

انہوں نے کہ کہ صدر ایردوان نے  جرمنی کی چانسلر  مرکل اور  جرمنی کے صدر  فرانک  والٹر  سٹینمئیر  سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

انقرہ اور برلن کے دوطرفہ تعلقات میں ابھی چند روز قبل ہی کچھ برف اس وقت پگھلی تھی جب ترک وزیر خارجہ چاوُش اولو نے جرمنی کا دورہ کیا تھا اور اس دوران اپنے جرمن ہم منصب زیگمار گابریئل کے ساتھ ملاقات میں بہت تفصیلی بات چیت بھی کی تھی۔

اس دوران جرمن وزیر خارجہ نے اپنے ترک ہم منصب کو اپنے آبائی شہر کے دورے کی دعوت بھی دی تھی۔

وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو نارمل سطح پر لانے کی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں