یورپی یونین، ترکی کے ساتھ، ڈائیلاگ جاری رکھنے کے حق میں ہے

ہم ،یورپی یونین سے  قربت  کے معاملے میں  ترکی کی مدد  کر سکتے ہیں: جین کلاڈ جنکر

883918
یورپی یونین، ترکی کے ساتھ، ڈائیلاگ جاری رکھنے کے حق میں ہے

یورپی یونین، ترکی کے ساتھ، ڈائیلاگ جاری رکھنے کے حق میں ہے۔

جمعہ کے روز اپنے دورہ فرانس کے دوران ترکی کے صدر  رجب طیب ایردوان  کا ،سال 2018 کا  ترکی۔یورپی یونین تعلقات  کے حوالے سے نسبتاً نرم سال ہونے کی خواہش کا اظہار کرنا اور اس کے بعد وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  کا جرمنی میں وزیر خارجہ سگمار گیبریل کے ساتھ ملاقات کرنا  یورپی یونین کی نگاہوں سے پوشیدہ نہیں رہا۔

بلغارین ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے یورپی یونین کمیشن کے سربراہ جین کلاڈ جنکر نے کہا ہے کہ ہم ،یورپی یونین سے  قربت  کے معاملے میں  ترکی کی مدد  کر سکتے ہیں۔

جنکر نے کہا ہے کہ یورپی یونین کا ترکی کے ساتھ ڈائیلاگ کو جاری رکھنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ترکی اور یورپی یونین تعلقات  کو ایک نئے فارمیٹ پر جاری رکھنے کی سوچ کا ایک تواتر سے اظہار کیا جا رہا ہے لیکن ترکی  کی رکنیت کے بارے میں یورپی یونین کے نقطہ نظر میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔

تاہم انقرہ  ، یورپی یونین۔ترکی سربراہی اجلاس کے انعقاد   کے حق میں ہے اور اس کے خیال میں یہ اجلاس مسائل کے حل کے لئے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں