ترکی کے تمام ہی اسلامی ممالک کے ساتھ یکساں تعلقات موجود ہیں : چاوش اولو

ترکی اسلامی تعاون تنظیم  کو موجودہ چئیرمین  ہے اور  ترکی کے تمام ہی اسلامی ممالک  کے ساتھ بڑے گہرے  تعلقات ہیں  اور سب ہی ممالک کو ایک ہی نظر سے دیکھتے ہیں تاہم اگر کوئی ملک غلطی کرے تو اس کی بھی ہم نشان دہی کرتے ہیں

876126
ترکی  کے تمام ہی اسلامی ممالک کے ساتھ یکساں تعلقات  موجود ہیں : چاوش اولو

وزیر خارجہ  مولود  چاوش اولو  نے کہا ہے کہ  " ترکی  - ایران  - قطر نام کاکوئی  محور  موجود نہیں ہے بلکہ ترکی کے تمام ہی اسلامی ممالک  کے ساتھ بڑے گہرے  تعلقات ہیں  اور سب ہی ممالک کو ایک ہی نظر سے دیکھتے ہیں تاہم اگر کوئی ملک غلطی کرے تو اس کی بھی ہم نشان دہی کرتے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات  کا اظہار  صدر ایردوان کے ہمراہ دورہ سوڈان  کے دوران سوڈان کے وزیر خارجہ  ابراہیم   گاندور سے ملاقات کے دوران کیا۔

دونوں رہنماوں نے   ملاقات کے بعد مشترکہ طور پر  پریس کانفرنس  سے خطاب کیا۔

وزیر خارجہ چاوش اولو نے   سوڈان کے بھی قطر ایران اور ترکی کے اتحاد میں شامل ہونے سے متعلق  سوال کا  جواب دیتے ہوئے کہا کہ  ترکی  ایسے کسی محور  کا حصہ نہیں ہے۔ ترکی اسلامی تعاون تنظیم  کو موجودہ چئیرمین  ہے اور  ترکی کے تمام ہی اسلامی ممالک  کے ساتھ بڑے گہرے  تعلقات ہیں  اور سب ہی ممالک کو ایک ہی نظر سے دیکھتے ہیں تاہم اگر کوئی ملک غلطی کرے تو اس کی بھی ہم نشان دہی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ایران ، شام اور عراق ان سب  پر سب سے زیادہ ترکی ہی نے تنقید کی ہے  اور ان ممالک کے ساتھ  بھی ہمارے اچھے تعلقات ہیں اور اب ہمارے سوڈان کے ساتھ بھی بڑے گہرے تعلقات ہیں۔ کیاسوڈان  اور ترکی کا بھی محور موجود ہے؟  اس لیے ہ٘ کہتے ہیں کہ ہمیں اس قسم کے فتنہ بازوں کے کھیل میں نہیں آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی  اسلامی تعاون تنظیم کے موجود چئیرمین ہونے کے ناتے تمام اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور اخوت کو اہمیت دیتا ہے اور بیت المقدس کے مسئلے کو بھی ہم نے اتحاد  قائم رکھتے ہوئے ہی حل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی سوڈان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے اور  دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے کے لیے بھی  کوششیں صرف کی جا رہی ہیں۔

 اس موقع پر سوڈان  کے وزیر خارجہ ابراہیم  گانڈور نے کہا  کہ ترکی اور سوڈان کے درمیان  تعلقات   بھائِ چارے اوراخوت پر مبنی ہیں ۔



متعللقہ خبریں