وزیر اعظم بن علی یلدرم کی خود مختار جمہوریہ ناہچیوان میں مصروفیات

وزیر اعظم بن علی یلدرم نو سا ل کے وقفے کے بعد وزیر اعظم کی حیثیت سے خود مختار جمہوریہ ناہچیوان کے دورے پر تشریف لے گئے ہیں ۔

872758
وزیر اعظم بن علی یلدرم  کی خود مختار جمہوریہ ناہچیوان  میں مصروفیات

 

وزیر اعظم بن علی یلدرم نو سا ل کے وقفے کے بعد وزیر اعظم کی حیثیت سے خود مختار جمہوریہ ناہچیوان کے دورے پر تشریف لے گئے ہیں ۔

ناہچیوان انٹر نیشنل ہوائی اڈے  پر خود مختار جمہوریہ ناہچیوان  کی قومی اسمبلی کےاسپیکر واسف تالیبوف  نے ان کا استقبال کیا ۔

   وزیر اعظم بن علی یلدرم  کے ہمراہی وفد میں ان کی صاحبزادی بشریٰ بہار ، نائب وزیر اعظم بیکر بوزداع، عائلی اور سماجی پالیسیوں کی وزیر فاطمہ بتول سایان قایا ،محکمہ مذہبی امور کے سربراہ علی ایرباشاق اور پارٹی  کے نائب چیرمین روضہ قاوک چی بھی  موجود ہیں ۔ انھوں نے خود مختار جمہوریہ ناہچیوان  سب سے پہلے حیدر علی ییف کی یاد گار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اس کے بعد  قومی اسمبلی   کے اسپیکر واسف تالیبوف کیساتھ قومی اسمبلی کی عمارت میں ملاقا ت  کی ۔ ملاقات میں  باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور اہم علاقائی اور عالمی مسائل کا جائزہ لیا ۔

   وزیر اعظم بن علی یلدرم  خود مختار جمہوریہ ناہچیوان میں مذاکرات مکمل کرنے کے بعد وہ وطن لوٹ آئے ہیں ۔



متعللقہ خبریں