تمام مسلمان ممالک کو مشرقی القدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنا چاہیے: چاوش اولو

ہم ، مشرقی القدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے والے ممالک کو چاہیے کہ 1967 کی سرحدوں کے اندر اور مشرقی القدس کے دارالحکومت والی فلسطینی حکومت کو تسلیم کرنے کے لئے دیگر ممالک کی حوصلہ افزائی کریں: میولود چاوش اولو

867173
تمام مسلمان ممالک کو مشرقی القدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنا چاہیے: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ تمام مسلمان ممالک کو مشرقی القدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنا چاہیے۔

اسلامی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس ترکی کی میزبانی میں شروع ہو گیا ہے۔

اجلاس کا آغاز وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ساتھ ہوا۔

اجلاس کے افتتاحی خطاب میں ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم ، مشرقی القدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے والے ممالک کو چاہیے کہ 1967 کی سرحدوں کے اندر اور مشرقی القدس کے دارالحکومت والی فلسطینی حکومت کو تسلیم کرنے کے لئے دیگر ممالک کی حوصلہ افزائی کریں۔

چاوش اولو نے کہا کہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کر کے امریکہ نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو جائز قرار دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کے مقابل ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔



متعللقہ خبریں