یورپی یونین ترکی فنڈز مین کٹوتیاں کرتے ہوئے دہرے معیار کا مظاہرہ کر رہی ہے، عمر چیلک

دہشت گرد تنظیم فیتو کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل نہ  کرنا  یورپی یونین   کی   دہشت گردی کے سامنے   کمزوری کا عکاس ہے

859855
یورپی یونین ترکی فنڈز مین کٹوتیاں کرتے ہوئے دہرے معیار کا مظاہرہ کر رہی ہے، عمر چیلک

 

یورپی یونین  امور کے وزیر اور مذاکرات کار عمر چیلک کا کہنا  ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے ترکی کو فراہم کردہ فنڈز  میں کٹوتیاں  کرنے کا فیصلہ "ایک المیہ " ہے۔

عمر چیلک نے بلغاریہ کے سرکاری دورے کے دوران دارالحکومت صوفیا میں  ایجنڈے کے حوالے سے اپنے جائزے پیش کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ترکی کو  کٹوتی کردہ  105 ملین یورو  کی ضرورت  نہیں ہے ، یہ امداد در اصل  امیدوار ملکوں کی یورپی یونین سے قربت  کے لیے  فراہم کی جاتی ہے، یونین نے مذکورہ فیصلہ کرتے ہوئے اپنے دہرے معیار کا مظاہرہ کیا ہے۔

جناب چیلک نے بتایا کہ وہ کہتے ہیں کہ  ترکی یورپی یونین سے دور جاتا جارہا ہے اور دوسرے جانب  قربت پیدا کرنے کے زیر مقصد فراہم کردہ فنڈز میں کٹوتیاں  کر رہے ہیں۔  جو کہ اخلاقی  اور سیاسی  لحاظ سے ایک   نا زیبا   حرکت ہے۔

انہوں  نے بتایا کہ دہشت گرد تنظیم فیتو کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل نہ  کرنا  یورپی یونین   کی   دہشت گردی کے سامنے   کمزوری  کی مثال پیش کرتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں