ترکی کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو ہم افرین میں فوجی کاروائی کر سکتے ہیں : وزیر خارجہ چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ اگر شام کے علاقے افرین سے  علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شام میں شاخ پی وائے ڈی اور وائے پی جی سے ترکی کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو ترکی اس علاقے میں فوجی کاروائی کر سکتا ہے ۔

858378

انھوں نے آذربائیجان کے دورے کے دوران پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف کیساتھ بالمشافہ مذاکرات کیے   ۔ مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے شام کی صورتحال پر روشنی ڈالی او ر کہا  کہ ترکی  کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں ترک فوج نے جس طرح   بلا تردّد 24   اگست 2016 کو فرات ڈھال کاروائی  کی تھی اسی طرح اب افرین کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے     کاروائی کر سکتا ہے ۔  یعنی  بقول  صدر رجب طیب ایردوان  کے   ہم اس علاقے میں  اچانک فوجی کاروائی کر سکتے ہیں ۔

متعللقہ خبریں