مسئلہ قبرص کے حل کے لیے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی کوششیں قابل تحسین ہیں: وزیر اعظم بن علی یلدرم

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ پوری دنیا شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی طرف سے مسئلہ قبرص کے پائیدار حل کے لیے صرف کی جانے والی کوششوں سے بخوبی آگاہ ہے ۔

847820

 انھوں نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے قیام کی 34 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ نا انصافیوں اور مظالم کا نشانہ بننے والے قبرصی ترکوں نے 15 نومبر 1983 میں  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ قائم کرتے ہوئے قوم کے سر کو فخرسے بلند کر دیا تھا ۔   ایک جمہوری اور قانونی مملکت شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  جزیرے میں امن و استحکام قائم کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔  وہ صبر اور  نیک نیتی کیساتھ  مساوی حیثیت  کو ضمانت میں لیتے ہوئے عالمی برادری کیساتھ یکجہتی رکھنے والامعاہدہ طے ہونے کی آرزو مند ہے ۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترکی ماضی کی طرح مستقبل میں بھی اپنے قبرصی ترک بھائیوں کا ساتھ دیتا رہے گا ۔ ترکی شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی سیاسی  ،اقتصادی اور سماجی ترقی کے لیے اپنی  حمایت کو جاری رکھے گا   ۔قبرصی ترک ترکی کی ضمانت کیساتھ مستقبل کی جانب پر اعتماد قدموں کیساتھ گامزن رہیں گے ۔ میں حکومت ترکی اور ترک عوام کی طرف سے آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امن و امان اور خوشحالی کیساتھ زندگی گزارنے کے لیے دعا گو ہوں ۔

متعللقہ خبریں