29 اکتوبر یومِ جمہوریہ ملک بھر میں ملّی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  29 اکتوبر یومِ جمہوریہ کی مناسبت سے مزار اتاترک پر حاضری دیں گے، صدارتی سوشل کمپلیکس میں مبارکبادیں وصول کریں گے اور استقبالیہ دیں گے

836233
29 اکتوبر یومِ جمہوریہ ملک بھر میں ملّی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے
antalya fener alayi.jpg

29 اکتوبر یومِ جمہوریہ اور جمہوریہ ترکی کے قیام کی 94 ویں سالگرہ، ملک بھر میں اور بیرون ملک ترکی کے سفارت خانوں میں تقریبات کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  29 اکتوبر یومِ جمہوریہ کی مناسبت سے مزار اتاترک پر حاضری دیں گے، صدارتی سوشل کمپلیکس میں مبارکبادیں وصول کریں گے اور استقبالیہ دیں گے۔

پروگراموں میں وزیر اعظم بن علی یلدرم بھی شرکت کریں گے۔

جمہوریہ ترکی کے قیام کی 94 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ملک بھر میں ، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ اور بیرون ملک ترکی کے سفارت خانوں میں  تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

اس دوران انطالیہ میں 29 اکتوبر یومِ جمہوریہ کی تقریبات کے دائرہ کار میں منعقدہ ٹارچ لائٹ مارچ میں 600 میٹر  لمبا ترک پرچم اٹھایا گیا۔

ہاتھوں میں پرچموں اور مصطفی کمال اتاترک کی تصاویر والے پوسٹروں کے ساتھ انطالیہ کے  ہزاروں   شہریوں نے ٹارچوں اور 600 میٹر لمبے ترک پرچم  کے ساتھ قونیہ آلت شاہراہ سے چوک تک مارچ کی۔



متعللقہ خبریں