یومِ جمہوریہ پر ترک اسپیکرِ اسمبلی کا خصوصی پیغام

معنوی اور قومی اقدار سے وابستہ اور  با وقار انسانوں کے  مل جل کر  امن کے ماحول میں زندگی بسر کرنے والا جمہوریہ ترکی  ہر کٹھن  مرحلے کو عبور کر سکنے پر یقین ِ کامل رکھتا ہے

836049
یومِ جمہوریہ پر ترک اسپیکرِ اسمبلی کا خصوصی پیغام

ترک قومی اسمبلی کےا سپیکر اسماعیل قاہرا مان نے  29 اکتوبر یوم جمہوریہ کے حوالے سے  ایک پیغام جاری کیا ہے۔

قاہرامان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "ترقی حاصل کرتے ہوئے طاقتور بننے کے عمل کو جاری رکھنے والی ہماری  مملکت  نے آج ایک بار پھر  دنیا کے  طاقتور اور اعلی ساکھ کے حامل ایک ملک کی حیثیت حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ "

اکثریت پر مبنی جمہوری ڈھانچے کے ساتھ ترکی    دنیا میں ایک مثالی ملک ہونے کی توضیح کرنے والے اسپیکر کا کہنا  ہے کہ" معنوی اور قومی اقدار سے وابستہ اور  با وقار انسانوں کے  مل جل کر  امن کے ماحول میں زندگی بسر کرنے والا جمہوریہ ترکی  ہر کٹھن  مرحلے کو عبور کر سکنے پر یقین ِ کامل رکھتا ہے۔"

انہوں نے پیغام میں کہا کہ ہم اپنی اصلیت سے وابستگی کے ساتھ  روحانی و قومی شناخت  کو برقرار رکھتے ہوئے  اپنے سفر کو جاری رکھیں گے، استحکام کا  تحفظ کریں گے اور اعلی پائے کی تہذیبی سطح کو بھی عبور کریں گے۔



متعللقہ خبریں