یااللہ مسلم اُمہ کی صفوں میں جذبہ کربلا کی روح پھونک دے: یوم عاشور پرصدرایردوان کا پیغام

صدر رجب طیب ایردوان  نے یوم عاشور کی مناسبت سے کہا ہے کہ دنیا کو اگر  دوسرا کربلائے معلی بننے سے  روکنا ہے تو ہمیں  اپنی صفوں میں اخو ت و یگانگت   پیدا کرنا ہوگا

817573
یااللہ مسلم اُمہ کی صفوں میں جذبہ کربلا کی روح پھونک دے: یوم عاشور پرصدرایردوان کا  پیغام

صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ    دنیا کو اگر  دوسرا کربلائے معلی بننے سے  روکنا ہے تو ہمیں  اپنی صفوں میں اخو ت و یگانگت   پیدا کرنا ہوگا۔

 صدر ایردوان نے سوشل میڈیا پر یوم شہادت حسین  کی مناسبت سے  اپنے پیغام میں کہا کہ  1378 سال قبل  کربلا میں  برپا ہونے والی قیامت صغری  کے تمام شہدا٫ اور اہل بیعت کے  رُفقائے کاروں   کی شہادت ہمارے لیے مشعل راہ ہے  جن کی مغفرت کےلیے  میں خدائے بزر گ و برتر سے دعا گو ہوں ۔

انہوں نے کہا  یہ  المناک واقعہ  ہمیں اخوت و یگانگت اور صفوں میں اتحاد قائم کرنے کی تلقین کرتا ہے کیونکہ یہی  وقت کا تقاضا ہے ، میں  اس واقعے کی مناسبت سے دعا گو ہوں کہ اللہ تبارک و تعالی   یوم عاشور  کے روزےداروں    کے روزے کو اپنی بارگاہ  میں مقبول  و قبول فرماتےہوئے  عالم اسلام  اور دیگر اقوام عالم کے درمیان  امن ،خوش حالی، فلاح اور خیر و عافیت    کا  نا ختم ہونے والا سلسلہ پیدا کر دے۔



متعللقہ خبریں