30 اگست یوم ظفر کی سرکاری تقریبات

صدر ایردوان  مزار ِ اتاترک پر منعقدہ تقریب کے بعد صدارتی کلیہ کو تشریف لے گئے۔  جہاں پر انہوں نے  ہیڈ کمانڈر کی حیثیت سے یوم ِ ظفر و ترک مسلح افواج کے حوالے سے مبارکبادیں وصول  کیں

798798
30 اگست یوم ظفر کی سرکاری تقریبات

 

30 اگست یوم ِ ظفر کی 95 ویں   سالگرہ کو ملک  بھر میں  مختلف تقریبات کا انعقاد کرتے ہوئے منایا جا رہا ہے۔

انقرہ میں اولین طور پر مزارِ اتاترک پر  اعلی حکام نے  پھول چڑھائے جبکہ صدر  رجب طیب ایردوان نے  وہاں پر موجود خصوصی رجسٹر  پر  اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے  15 جولائی کی شب بغاوت کے خلاف  عوام کی مزاحمت  پر  زور دیا۔

انہوں نے   رجسٹر  میں یہ الفاظ رقم کیے۔

"اے  پیارے  اتاترک ہم عظیم  فتح کی 95ویں  سالگرہ کو ایک بار پھر بڑے فخر کے ساتھ منا رہے ہیں، ہم جنگ آزادی  میں سرخرو  ہونے  کا مژدہ دینےو الی اس تاریخی  فتح  کو ملاز گرت سے  عصر حاضر تک آنے والی کٹھن جدوجہد کی زنجیر  کے   انتہائی اہم    حلقے کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ تیس اگست کو حاصل کردہ ظفر سے حاصل کردہ  طاقت   کی بدولت جمہوریت  کے قیام کے  وقت  ہم نے اپنے ہدف کے طور پر  ترکی کو بلند تہذیب کا درجہ  دینے  کا تعین   کیا تھا۔ ترکی آپ کی جانب سے وضع کردہ  خطوط  اور اہداف  کی جانب رواں دواں ہے۔15 جولائی کی شب ترک قوم کی جانب سے قلم بند  کردہ داستان  نے  ہماری ملکی معیشت اور سیاسی خود مختاری  کے خلاف تمام تر حملوں کو  ناکام بنائے جانے کے ہمارے عزم کا  مظاہرہ کیا  ہے۔ آپ کے شہدا اور غازیوں  کی جانب سے  ہمیں بطور امانت  دیے گئے اس سر زمین  کا  اپنی جانوں کی بھی پرواہ کیے بغیر  حفاظت   کا بیڑا ہم نے   اٹھا رکھا ہے۔ اللہ تعالی  آپ کی مغفرت فرمائے۔"

صدر ایردوان  مزار ِ اتاترک پر منعقدہ تقریب کے بعد صدارتی کلیہ کو تشریف لے گئے۔  جہاں پر انہوں نے  ہیڈ کمانڈر کی حیثیت سے یوم ِ ظفر و ترک مسلح افواج کے حوالے سے مبارکبادیں وصول  کیں۔

دوسری جانب  جناب ایردوان نے  غیر ملکی مشن کے سربراہان اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سمیت انقرہ  میں امریکی سفیر جان باس، روسی سفیر  الیکسی یر ہووف، چینی سفیر یو ہونگ یانگ سمیت بعض ملکوں کے سفراء  نے  یوم  ِ ظفر کے حوالے سے  مبارکباد پیش کی۔

علاوہ ازیں دارالحکومت میں تعینات  ہر سطح کے فوجی افسران اور سویلین   ملازمین  نے   بھی صدر ترکی کو  مبارکباد دی۔

 

 

.



متعللقہ خبریں