ترکی ،چین سے تعلقات کواہمیت دیتا ہے اور اس کی پالیسیوں کا قائل ہے: چاوش اولو

وزیر خارجہ  مولود چاوش اولو  نے  کہا ہے کہ   ترکی چین کی  خارجہ پالیسی  پر مکمل اعتماد کرتا ہے اور چین کی سلامتی ہمارے لیے اور  دنیا کےلیے  اہم ہے

783054
ترکی ،چین سے تعلقات کواہمیت دیتا ہے اور اس کی پالیسیوں کا قائل ہے: چاوش اولو

وزیر خارجہ  مولود چاوش اولو  نے  کہا ہے کہ   ترکی  علاقائی  اور   عالمی تنظیموں سے  قریبی تعاون  کی تلاش میں ہے ۔

 وزیر خارجہ  نے  اس بات کا اظہار     ترک۔چین  وزرائے خارجہ   مشاورتی اجلاس   کی دوسری کانفرنس  میں شرکت کی ۔

 بعد ازاں منعقدہ اخباری کانفرنس کے دوران  چاوش اولو نے کہا کہ  دورہ چین کے بعد وہ  منیلا  میں  منعقدہ  ہونے والی آسیان کانفرنس میں  شرکت کریں گے۔

 انہوں نے کہا   ہم شنگھائی تعاون تنظیم   اور اس کے رکن ممالک سے تعلقات  کو بہتر بنانے میں مصروف ہیں ، ہم  بالخصوص  ان ممالک میں شامل ہیں  جو کہ چین کی  خارجہ پالیسی  پر مکمل اعتماد کرتے ہیں جبکہ  چین کی سلامتی ہمارے لیے اور  دنیا کےلیے  اہم ہے ۔

 ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان  دفاعی  تعاون میں اضافہ جاری ہے جبکہ تجارت میں فروغ  بھی ہماری بات چیت کا اہم حصہ رہی ہے ،ترکی اس وقت چین کو  زرعی مصنوعات  کی برآمد ممکن بنا رہا ہے۔

 علاوہ ازیں   انہوں نے  کہا کہ   ترکی اور چین  کے درمیان تعلیمی شعبے میں  بھی تعاون  بڑھ رہا ہے     اور جہاں تک دو طرفہ ویزے میں نرمی  کا معاملہ ہے تو   چینی وزیر خارجہ نے مشترکہ طور پر  اس پر غور کرنے کا  عندیہ دیا ہے۔

 اس موقع پر انہوں نے صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے چینی ہم منصب کو دورہ ترکی  کی بھی دعوت دی   جس کا  چینی وزیر  نے  خیر مقدم کیا   ۔

 

 


ٹیگز: #ترکی , #چین

متعللقہ خبریں