اسرائیل کو پُر امن روّیے کا مظاہرہ کرنا چاہیے: میولود چاوش اولو

فلسطین ڈائیلاگ اور مسئلے کے حل کے لئے تیار ہے لیکن صرف یہی کافی نہیں بلکہ اسرائیل کا بھی ایسے ہی طرز عمل کا مظاہرہ  کرنا چاہیے: میولود چاوش اولو

782131
اسرائیل کو پُر امن روّیے کا مظاہرہ کرنا چاہیے: میولود چاوش اولو

استنبول میں فلسطین کا قونصل خانہ کھل گیا ہے۔۔۔

استنبول کے علاقے ایوب میں فلسطین کے قونصل خانے کی افتتاحی تقریب میں ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو اور ان کے فلسطینی ہم منصب ریاض المالکی نے شرکت کی۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے میولود چاوش اولو نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے اسرائیل کو پُر امن روّیے کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ فلسطین ، دو حکومتی حل اور 1967 کی سرحدوں کے اندر اور مشرقی بیت المقدس کے دارالحکومت  والی خود مختار فلسطینی حکومت  کے قیام کے دائرہ کار میں ڈائیلاگ اور مسئلے کے حل کے لئے تیار ہے لیکن صرف یہی کافی نہیں بلکہ اسرائیل کا بھی ایسے ہی طرز عمل کا مظاہرہ   کرنا ضروری ہے۔

فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے بھی کہا کہ " فلسطین کے برحق دعوے کے ساتھ تعاون پر  ہم ترکی کے شکر گزار ہیں"۔

مالکی نے کہا کہ ہم نے اسلامی تعاون تنظیم  کے دائرہ کار میں عالم اسلام  کو مسجد اقصیٰ کے مسلمانوں کے ساتھ تعاون کے لئے متحرک کرنے کی کوشش کی ہے اور اب اپنے قونصل خانے کے افتتاح کے لئے یہاں موجود ہیں اور یہ سب دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی اور ترقی یافتہ تعلقات  کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ  استنبول میں آج ایک خصوصی فلسطین ڈے ہے۔

افتتاحی تقریب میں انقرہ میں فلسطین کے سفیر فواد مصطفیٰ، استنبول میں فلسطین کے قونصل جنرل عبدالکریم الخطیب، استنبول میں مقیم فلسطینی اور استنبول میں متعدد ممالک کے مشن سربراہان نے شرکت کی۔



متعللقہ خبریں