استنبول شدید بارشوں کی زد میں

وزیر برائے مواصلات، جہاز رانی  وخبر رسانی احمد ارسلان  نے  شدید بارشوں کے حوالے سے کہا ہے کہ "یہ ایک قدرتی آفت " ہے

772798
استنبول شدید بارشوں کی زد میں

استنبول میں  موسلا دھار بارشوں نے روز مردہ کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

کل رات شروع ہونے والی بارش  کے آج مزید  شدت اختیار کرتے ہوئے شام تک طوفان و باد و باراں کی  شکل میں جاری رہنے کی پیش گوئی  کی گئی ہے۔

گرج  چمک کے ساتھ برسنے والی  بارش صبح کے وقت ایک مربع میٹر میں  65 کلو گرام  تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزیر برائے مواصلات، جہاز رانی  وخبر رسانی احمد ارسلان  نے  شدید بارشوں کے حوالے سے کہا ہے کہ "یہ ایک قدرتی آفت " ہے۔

ہم    ہر متاثرہ مقام کو امدادی خدمات فراہم کر رہے ہیں اور پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ  کیا جائیگا۔

ادھر  گورنر استنبول نے  عوام  کو خبر دار کیا ہے کہ مجبوری  نہ ہونے کی صورت میں خصوصی گاڑیوں  کے ساتھ سفر کرنے سے اجتناب کریں۔

 



متعللقہ خبریں