ہمیں امریکہ،روس یا ایران کی بند آنکھوں حمایت کرنے کی ضرورت نہیں: نائب وزیراعظم

نائب وزیراعظم نعمان قورتولموش نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ترکی کو امریکہ،روس یا ایران کی غیر ضروری حمایت کرنے  کی کوئی خواہش نہیں ہے جبکہ ہم اپنا راستہ خود متعین کرنے کی  استعداد رکھتے ہیں

709837
ہمیں امریکہ،روس یا ایران کی بند آنکھوں حمایت کرنے کی ضرورت نہیں: نائب وزیراعظم

نائب وزیراعظم نعمان قورتولموش نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ترکی کو امریکہ،روس یا ایران کی غیر ضروری حمایت کرنے  کی کوئی خواہش نہیں ہے ۔

 نائب وزیراعظم نے   ایک نجی ٹی وی چینل پر   اظہار خیال کرتےہوئے کہا کہ ترکی اپنا  راستہ خود متعین کرنے کی  استعداد رکھتا ہے ،  شام کی علاقائی سالمیت   کے  ہم طرف دار ہیں  اور چاہتے ہیں کہ وہاں  پائیدار امن کےلیے   شامی عوام کے ساتھ مکمل تعاون  کیا جائے۔

 16 اپریل کے  ریفرنڈم  کے بارے  میں اُن کا کہنا تھا کہ  یورپی یونین    کا اس بارے میں موقف  جانبدارانہ رہا ہے  جس نے  ہمارے انتخابی  جلسوں  کا راستہ  روکتےہوئےغاصبانہ رویے کا بھرپور مظاہرہ کیا اور  دہشتگرد تنظیموں کا ساتھ دیا ۔

 



متعللقہ خبریں