نعمان قرتلمش، یورپ کی پابندیاں ہمارے لیے بارآور ثابت ہو رہی ہیں

کیا  یورپ میں مقیم    ہمارے 50 لاکھ ہم وطن ان چالوں سے  بخوبی آگاہ نہیں ہیں؟

689348
نعمان قرتلمش، یورپ کی پابندیاں ہمارے لیے بارآور ثابت ہو رہی ہیں

نائب وزیر اعظم  نعمان قرتلمش  کا کہنا ہے کہ  ترک وزراء کے  یورپ میں   جلسوں کے منسوخ کیے جانے کے  ساتھ ساتھ   وہاں پر ' ہاں ' میں ووٹوں کی تعداد میں  بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

نعمان قرتلمش نے  ارض روم میں  ایک کانفرس  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ " کیا  یورپ میں مقیم    ہمارے 50 لاکھ ہم وطن ان چالوں سے  بخوبی آگاہ نہیں ہیں؟  آپ  جوں جوں  پابندیاں لگاتے جائینگے  یوں یوں ہا ں میں ووٹوں کی تعداد میں  اضافہ ہوتا جائیگا۔

ان  کا کہنا تھا کہ   جلسوں اور میٹنگز کی منسوخی  انسانی حقوق کی  کھلم کھلا  خلاف ورزی ہے، جو کہ ہمارے نظریات   اور سیاسی آزادی کی حق تلفی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی ریفرنڈم کے منعقد ہونے والے دن 16 اپریل کو   ترکی مزید طاقتور بن کر ابھرے گا۔

 



متعللقہ خبریں