جرمنی میں ترک وزراء کے اجلاس ملتوی ہونے کے بعد انقرہ ۔برلن ٹیلی فونک ٹریفک جاری
مذاکرات میں ترک سیاست دانوں اور وزراء کے جرمنی میں ترک کمیونٹی کے ساتھ اجلاسوں پر بات چیت کی گئی، اجلاسوں کے راستے میں کھڑی کی گئی رکاوٹوں اور ان اجلاسوں کی منسوخی کے موضوع پر ترکی کی بے اطمینانی کا اظہار کیا گیا

انقرہ ۔برلن ٹیلی فونک ٹریفک جاری ہے۔
ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے جرمنی کے وزیر خارجہ سگمار گیبریل کے ساتھ ٹیلی فون پر ملاقات کی۔
یہ ملاقات حالیہ 4 دنوں میں تیسری ٹیلی فونک ملاقات تھی۔ مذاکرات میں ترک سیاست دانوں اور وزراء کے جرمنی میں ترک کمیونٹی کے ساتھ اجلاسوں پر بات چیت کی گئی۔
چاوش اولو نے اجلاسوں کے راستے میں کھڑی کی گئی رکاوٹوں اور ان اجلاسوں کی منسوخی کے موضوع پر ترکی کی بے اطمینانی کا اظہار کیا۔
جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے "پلازہ ایونٹ سینٹر "کو کہ جہاں آج وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کو جرمنی میں مقیم ترک شہریوں کے ساتھ خطاب کرنا تھا اسے ناکافی فائر پروف ہونے کی وجہ سے تبدیل کر دیا گیا تھا۔
اس دوران چاوش اولو کے خطاب کے لئے ایک اور ہال کا انتظام کیا گیا تاہم اس ہال کے بارے میں آج اعلان کیا جائے گا۔
توقع ہے کہ کل 8 مارچ کو دونوں وزرائے خارجہ کی جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بلمشافہ ملاقات بھی ہو گی۔
واضح رہے کہ ترکی کے وزیر انصاف بکر بوزداع اور وزیر اقتصادیات نہات زیبک چی کی جرمنی میں ترک شہریوں کے ساتھ متوقع ملاقات کو منسوخ کئے جانے کے بعد انقرہ۔برلن لائن پر کشیدگی کا سامنا تھا۔
متعللقہ خبریں

ترکی، کورونا وائرس سے مزید 354 مریض جان کی بازی ہار گئے
ایک دن میں 3 لاکھ 12ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں 55 یزار نئے واقعات کا تعین