آسٹریا نے ایک دفعہ پھر دو رُخی کا مظاہرہ کیا ہے

میں نہیں چاہتا کی ترک سیاست دان آسٹریا آئیں: سبسٹیان کُرز ، آپ کو عقلمندی کا مظاہرہ کرنا چاہیے: نعمان قرتلمش

686477
آسٹریا نے ایک دفعہ پھر دو رُخی کا مظاہرہ کیا ہے

ترکی میں صدارتی نظام پر مبنی آئینی ترمیم  کے لئے ریفرنڈم  کے دائرہ کار میں بیرون ملک اجلاس کے بارے میں بیانات دیتے ہوئے آسٹریا نے ایک دفعہ پھر دو رُخی کا مظاہرہ کیا ہے۔

آسٹریا  کے وزیر خارجہ سبسٹیان کُرز  نے گذشتہ سال انتخابی پروپیگنڈہ کے لئے مقدونیہ کا دورہ کیا  لیکن جب باری ترک سیاست دانوں کی آئی ہے تو انہوں نے کہا ہے کہ "میں نہیں چاہتا کی ترک سیاست دان آسٹریا آئیں"

نائب وزیر اعظم نعمان قرتلمش نے انقرہ کے علاقے سنجان میں ریفرنڈم سے متعلقہ اجلاس میں  سبسٹیان کُرز کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "آپ کو عقلمندی کا مظاہرہ کرنا چاہیے"۔

واضح ر ہے کہ کرز نے گذشتہ سال مقدونیہ  کی انتخابی مہم میں شرکت کی اور آسٹریا پیپلز پارٹی کے لئے ووٹوں کا مطالبہ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں