ایران اپنے خلاف عالمی خدشات کو رفع کرنے کی کوشش کرے: مفتی اولو

ترک محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران  کو چاہیئے کہ وہ خود پر ہونے والی تنقید  کو سنجیدگی سے لے اور  علاقائی امن میں تعاون کےلیے سود مند اقدامات اٹھائے

676525
ایران اپنے خلاف عالمی خدشات کو رفع کرنے کی کوشش کرے: مفتی اولو

ترکی کا کہنا ہے  کہ  ایران جنگ زدہ صورت حال کے باعث  ہجرت پر مجبور پناہ گزینوں  کو   نشانہ  بنانے سمیت خطے میں  کشیدگی اور  عدم استحکام کا ماحول بھی پیدا  کر رہا ہے جو کہ ناقابل قبول ہے۔

 ایرانی محکمہ خارجہ  کے ترجمان بہرام قاسمی  نے اپنے بیان میں  ترکی کے حوالے سے کہا تھا کہ ہم  اس وقت صبر سے کام لے رہے ہیں لیکن اس   کی بھی ایک حد ہوتی  ہے ۔

اس بیان کے جواب میں  ترک محکمہ خارجہ  کے ترجمان حسین مفتی اولو نے   کہا کہ  جناب قاسمی    کی  علاقائی پالیسیوں سے متعلق بیانات  اقوام متحدہ  اور اسلامی تعاون تنظیم   جیسے عالمی اداروں      کے  ایران کے خلاف خدشات کو مزید ہوا دے رہے ہیں ۔

 ترک ترجمان نے مزید کہا کہ  ایران  کو چاہیئے کہ وہ خود پر ہونے والی تنقید  کو سنجیدگی سے لے اور  علاقائی امن میں تعاون کےلیے سود مند اقدامات اٹھائے۔

 



متعللقہ خبریں