ترکی دہشت گردی کے خلاف اپنے اتحادیوں سے مزید تعاون کی توقع رکھتا ہے

قرتلمش نے  کابینہ کے اجلاس  کے بعد  بیانات  دیتے ہوئے دہشت گرد تنظیم کے خلاف     جدوجہد  کے حوالے سے جائزے پیش کیے

666750
ترکی دہشت گردی کے خلاف اپنے اتحادیوں  سے مزید تعاون کی توقع رکھتا ہے

نائب وزیر  اعظم و حکومتی ترجمان  نعمان قرتلمش   کا کہنا ہے  کہ ترکی اپنے اتحادی ملکوں سے  علیحدگی  پسند  تنظیم  PKK  کے  خلاف جنگ میں  تعاون  کی توقع  رکھتا ہے۔

قرتلمش نے  کابینہ کے اجلاس  کے بعد  بیانات  دیتے ہوئے دہشت گرد تنظیم کے خلاف     جدوجہد  کے حوالے سے جائزے پیش کیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم  اپنے دوستوں  اور  اتحادیوں سے  محض  داعش کے حوالے سے  بعض معلومات یا پھر  خفیہ معلومات   کے تبادلے  کی حد   سے بڑھ کر  تعاون   کی توقع کرتے ہیں۔

اسی طرح   PKK/PYD  عناصر  کی ترکی مخالف  کاروائیوں  کے  بارے میں  بھی معلومات  فراہم کی جانی چاہییں، یہی   دوست و اتحادی   ہونے کا تقاضا ہے۔ حالیہ    ایام میں  خفیہ معلومات کے تبادلے   کے معاملے میں  مثبت پیش  رفت ہوئی  تھی  تاہم ، ہم     اس حوالے سے مزید   تعاون   کے متمنی  ہیں۔

 



متعللقہ خبریں